Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessگیس کتنی مہنگی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا

گیس کتنی مہنگی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا


گیس مہنگی ہو گی یا نہیں، مہنگی ہو گی تو کتنی ہو گی فیصلہ آج ہو گا۔ اوگرا نے ریٹ بڑھانے کی منظوری دی تو اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر آج لاہور میں سماعت کرے گا۔ مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کی جیبیں مزید ڈھیلی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور آج گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

جس صارف کا گیس بل پہلے 100 روپے تھا وہ 600 روپے ہو چکا، اب جس کا بل 600 روپے ہے وہ 1500 ہو جائے گا۔ اوگرا نے ریٹ بڑھانے کی منظوری دی تو اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

لاہور چیمبر اور اپٹما نے گیس ٹیرف میں مزید اضافے کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت کے دوران اس کی شدید مخالفت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 4 ہزار 489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک مزید اضافہ ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں