وفاقی بجٹ 2024ء میں ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ ختم کردی گئی۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں 2013ء میں رعایت دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ رعایت ہائبرڈ اور عام گاڑیوں کے درمیان قیمتوں میں زیادہ فرق کی وجہ سے دی گئی تھی۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ اس وقت دونوں قسم کی گاڑیوں کی قیمتوں کے درمیان فرق ختم ہو چکا ہے جبکہ مقامی طور پر ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اس لیے مقامی صنعت کو فروغ دینے کےلیے یہ رعایت واپس لی جارہی ہے۔