Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد اضافہ

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد اضافہ



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 17.96 فیصد ہوگئی، حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیاء مہنگی اور 6 اشیاء سستی ہوئیں، 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 32.23 فیصد، انڈے 4.28 فیصد، لہسن 3.23 فیصد، ایل پی جی 1.73 فیصد مہنگی ہوئی، دال ماش 0.97 فیصد، دال مونگ 0.83 فیصد، آلو 0.70 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 19.12 فیصد کمی ہوئی جبکہ کیلے 1.55 فیصد، گندم کا آٹا 1.39 فیصد سستا ہوا۔ 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں