Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessہمیں سبسڈی نہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے: سی ای او PSX

ہمیں سبسڈی نہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے: سی ای او PSX


پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ ایچ خان—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ ایچ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں سبسڈی نہیں چاہیے، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے۔

سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ خزانہ کا منصب سنبھالنے پر محمد اورنگزیب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیپیٹل مارکیٹ سب سے زیادہ ڈاکیومینٹڈ ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کسی زمانے میں 9 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری تھی، بیرونی سرمایہ کاری اس وقت 1 ارب ڈالرز ہے۔

فرخ ایچ خان نے کہا کہ یہ اعداد مارکیٹ کی صلاحیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس کا ساز گار ماحول فراہم کریں، ہم جانتے ہیں کہ آپ کی حکومت کو معیشت کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہیں۔

سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم آپ کے اہم فیصلوں کی حمایت کریں گے، مارکیٹ کا ریکارڈ بنانا آپ پر اعتماد کا مظہر ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں