Thursday, December 26, 2024
ہومBusiness ہنڈا سی ڈی 70سی سی اور ہنڈا سی سی 70سی سی ڈریم...

 ہنڈا سی ڈی 70سی سی اور ہنڈا سی سی 70سی سی ڈریم کی بجٹ کے بعد نئی قیمت سامنے آ گئی 



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب عام آدمی کی سواری موٹرسائیکلز بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ ہنڈا سی ڈی 70سی سی اور ہنڈا سی سی 70سی سی ڈریم ، جو پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکلز ہیں، کی بجٹ کے بعد نئی قیمت سامنے آ گئی ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نئے بجٹ سے موٹرسائیکلز کی قیمتوں پر تاحال کوئی فرق نہیں پڑا اور ہنڈا سی ڈی 70سی سی کی قیمت 1لاکھ 57ہزار 900روپے اور اس کے دوسرے ماڈل ہنڈا سی ڈی 70سی سی ڈریم کی قیمت 1لاکھ 68ہزار 900روپے ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70ڈریم تین مختلف رنگوں سرخ، سیاہ اور سلور میں آتی ہے۔اسی طرح سی ڈی 70سرخ، سیاہ اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہے۔ہنڈا سی ڈی 70ایک انتہائی کفایت شعار موٹرسائیکل ہے جو ایک لیٹر میں 55کلومیٹر سے زائد سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں