Monday, December 23, 2024
ہومBusinessہونڈائے اور کِیا نے اپنی ہزاروں گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوالیں

ہونڈائے اور کِیا نے اپنی ہزاروں گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوالیں



لاہور (ویب ڈیسک) آٹو میکرز ہونڈائے اور کِیا نے توانائی کے ضیاع اور تصادم کے خطرے کے پیشِ نظر اپنی 2 لاکھ 8 ہزار گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوالی ہیں۔

کینیڈا میں ہونڈائے نے جو گاڑیاں مارکیٹ سے واپس طلب کی ہیں اُن میں مارچ سے رواں ماہ کے دوران تیار کی جانے والی 34529 گاڑیاں شامل ہیں۔ کِیا نے کینیڈا میں مارکیٹ سے واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں کی تعداد نہیں بتائی۔

ہونڈائے اینڈ جینیسز ماڈل کی ایک لاکھ 45 ہزار گاڑیاں واپس منگوائی گئی ہیں جن میں آئیونک فائیو، آئیونک سکس، جی وی سکسٹی، جی وی سیونٹی اور جی ایٹی شامل ہیں۔

آٹو میکرز نے سرکاری دستاویزات میں بتایا ہے کہ چارجنگ کنٹرول یونٹ میں ایک ناقص ٹرانزسٹر کے 12 وولٹ کی بیٹری کو چارجنگ سے روک سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں گاڑی اچانک توانائی سے محروم ہوسکتی ہے۔

ڈیلرز گاڑیوں کو چیک کرکے نقص والے کنٹرول یونٹس اور فیوز، ضرورت پڑنے پر، بدل دیں گے۔ ڈیلرز سوفٹ ویئرز بھی اپ ڈیٹ کریں گے۔ جن لوگوں کی گاڑیوں کو سالِ رواں کے اوائل میں ری کال کی گئی تھیں اُنہیں ڈیلرز سے رابطہ کرنا ہوگا۔

گاڑیوں کے مالکان کو مرمت کا شیڈول مرتب کرنے سے متعلق ہدایات پر مبنی نوٹیفکیشن لیٹرز دسمبر اور جنوری میں موصول ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں