Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessیوٹیلیٹی سٹورز کا چینی 5 روپے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی سٹورز کا چینی 5 روپے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ



(24 نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی 5 روپے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت چینی کی فی کلوقیمت میں 5 روپےاضافےکا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلے کے اطلاق کےبعد یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے سے بڑھ کر 114 روپے ہو گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق آج سے کیاجائے گا، جس کے بعد وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 114 روپے ہو جائے گی، ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام ریلیف کی راہ تکتے رہے،حکومت نے ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا

واضح رہے کہ عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے ہو گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں