Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessیو اے ای کی سرمایہ کاری وزیرِ اعظم کی بہت بڑی کامیابی...

یو اے ای کی سرمایہ کاری وزیرِ اعظم کی بہت بڑی کامیابی ہے: وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال


وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی سرمایہ کاری سفارتی محاذ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کا متحدہ عرب امارات کا دورہ تاریخی تھا۔

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا کہ یو اے ای کا 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف پر اعتماد کا مظہر ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تاجر برادری کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف تجارت اور توانائی سے متعلق کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت معاشی ترقی کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہر شعبے کی بہتری سے متعلق ٹاسک دے رکھے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں