Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessیکم اپریل سے ہونے جا رہی اہم تبدیلیاں، آپ کی جیب پر...

یکم اپریل سے ہونے جا رہی اہم تبدیلیاں، آپ کی جیب پر اثر پڑنے کا امکان!


یکم اپریل 2024 سے مالیاتی اصولوں میں 6 اہم تبدیلیاں ہو رہی ہیں جو آپ کی جیب پر اثر انداز ہوں گی۔ ان میں کریڈٹ کارڈ اور نیشنل پینشن سسٹم سے متعلق اصول شامل ہیں

انڈین کرنسی/ Getty Images
user

نئی دہلی: یکم اپریل سے نئے مالی سال کا آغاز ہو رہا ہے اور پیسے سے متعلق 6 اہم تبدیلیاں واقع ہوں گی، جس کا براہ راست اثر آپ کی جیب پر پڑ سکتا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق ان بڑی تبدیلیوں میں کریڈٹ کارڈ اور این پی ایس سمیت کئی اصول شامل ہیں۔ یہ تبدیلیاں آپ کی سرمایہ کاری اور پیسے کے خرچ کو متاثر کر سکتی ہیں۔ آئیے ان 6 تبدیلیوں کے بارے میں جانتے ہیں جو اپریل 2024 میں نافذ العمل ہوں گی۔

نیشنل پنشن اسکیم

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے قومی پنشن سسٹم (این پی ایس) کو مزید محفوظ بنانے کے لیے آدھار پر مبنی دو مراحل کا تصدیقی نظام متعارف (آدھار بیسٹ ٹو اسٹیپ اتھنٹیکیشن سسٹم) کرایا ہے۔ یہ سسٹم تمام پاس ورڈ بیس این پی ایس صارفین کے لیے ہوگا، جو یکم اپریل سے لاگو ہوگا۔ پی ایف آر ڈی اے نے اس سلسلے میں 15 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ایس بی آئی اور دیگر بینکوں کے کریڈٹ کارڈ

ایس بی آئی کارڈ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اپریل، 2024 سے کچھ کریڈٹ کارڈوں کے لیے کرایہ کی ادائیگی کے لین دین پر ریوارڈ پوائنٹس کی وصولی بند کر دی جائے گی۔ جن کارڈوں کے لیے یہ تبدیلی کی گئی ہے وہ اورم، ایس بی آئی کارڈ ایلیٹ، ایس بی آئی کارڈ ایلیٹ ایڈوانٹج، ایس بی آئی کارڈ پلس اور امپلی کلک ایس بی آٗی کارڈ شامل ہیں۔

یس بینک نے کہا ہے کہ جو صارفین کریڈٹ کارڈ سے ایک کیلنڈر سہ مارہی کے دوران 10 ہزار یا اس سے زیادہ خرچ کرتے ہیں تو ان کے لیے کمپلیمنٹری ڈومیسٹک لاؤنج ایکسس دستیاب ہوگا۔ وہیں، اگر آپ آئی سی آئی سی آئی بینک کریڈٹ کارڈ کے تحت ایک سہ ماہی میں 35 ہزار روپے یا اس سے زیادہ خرچ کرتے ہیں، تو آپ کو ایئرپورٹ لاؤنج تک رسائی کی سہولت ملے گی۔ یہ ضابطہ یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے علاوہ، ایکسس بینک کے کریڈٹ کارڈز پر ایندھن، انشورنس اور سونے پر خرچ کرنے پر ریوارڈ پوائنٹس نہیں دیے جائیں گے، اس اصول کا اطلاق 20 اپریل سے ہوگا۔

اولا منی والیٹ

اولا منی نے اعلان کیا کہ وہ یکم اپریل 2024 سے ہر ماہ 10000 روپے کی زیادہ سے زیادہ والیٹ لوڈ کی پابندی کے ساتھ چھوٹے پی پی آئی (پری پیڈ پیمنٹ انسٹرومنٹ) والیٹ سروسز پر مکمل طور پر سوئچ کر رہا ہے۔ کمپنی نے اپنے صارفین کو اس بارے میں 22 مارچ کو ایس ایم ایس بھیج کر آگاہ کیا ہے۔

فاسٹیگ کے وائی سی

اگر آپ 31 مارچ 2024 تک فاسٹیگ کے وائی سی کو اپ ڈیٹ نہیں کرتے، تو آپ کو یکم اپریل سے فاسٹیگ استعمال کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ این ایچ اے آئی (نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا) نے فاسٹیگ کے وائی سی اپڈیشن کو لازمی قرار دیا ہے۔

ایل پی جی گیس کی قیمت

ملک بھر میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو تبدیل ہوتی ہے۔ یکم اپریل کو کمرشل اور گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ تاہم لوک سبھا انتخابات کے درمیان ان قیمتوں میں تبدیلی کا امکان بہت کم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں