Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessیکم جولائی سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے...

یکم جولائی سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم جولائی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ نافذ العمل ہونے جا رہا ہے اور اسی دن ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حالیہ بجٹ کے بعد حکومت کی طرف سے 31جون کو پہلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ بجٹ میں حکومت کی طرف سے پیٹرولیم لیوی میں 20سے 80روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 258.16روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 267.89 روپے فی لیٹر ہے۔ اگر بجٹ میں دی گئی پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی تجویز یکم جولائی سے نافذ العمل ہوتی ہے تو ان قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر لیوی میں 20روپے اضافہ کیا جائے گا اور بتدریج اسے 80روپے تک لیجایا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں