یکم مارچ کو ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم مارچ کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کاروباری ہفتے میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 89 کروڑ ڈالر رہے۔
کاروباری ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 54 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 12 کروڑ ڈالر رہے۔