نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں 1 ماہ کے لیے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں جمع کرا ئی ہے۔
نیپرا کے مطابق درخواست جنوری کی فیول پر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 7 ارب 93 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔
نیپرا اتھارٹی سے اس درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ روپے تک کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔
نیپرا اس درخواست پر فیصلہ 23 فروری کو سماعت کے بعد کرے گی۔
نیپرا کےفیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کےصارفین پر نہیں ہو گا۔