Saturday, December 28, 2024
ہومBusiness1 ارب ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کے انتظامات مکمل

1 ارب ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کے انتظامات مکمل



حکومت نے 1 ارب ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لیے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو وسط اپریل میں 10 سالہ یورو بانڈز کی ادائیگی کرنا ہے، اسٹیٹ بینک حکومت کا حکم ملتے ہی یورو بانڈز کی ادائیگی کر دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادائیگی کے بعد پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈز کا قرض7 ارب ڈالر رہ جائے گا۔

 پاکستان اس سے قبل دسمبر 2023 میں بھی یورو بانڈز کے 1 ارب ڈالر ادا کر چکا ہے، آئی ایم ایف سے قرض مل جانے سے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے زائد ہو جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں