Sunday, January 5, 2025
ہومBusiness13 لاکھ 40 ہزار کاشتکار کسان کارڈ کی رجسٹریشن کرا چکے: افتخار...

13 لاکھ 40 ہزار کاشتکار کسان کارڈ کی رجسٹریشن کرا چکے: افتخار علی سہو


—فائل فوٹو 

سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ 9  اب تک 13 لاکھ 40 ہزار کاشتکار کسان کارڈ کی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اب تک 5 لاکھ 13 ہزار کسان کارڈ فیلڈ میں جا چکے ہیں۔

افتخار علی سہو کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے تحت 53 ارب روپے کی منظوری ہو چکی ہے، کسان کارڈ کے ذریعے 32 ارب روپے کی خریداری بھی ہو چکی۔

سیکریٹری زراعت پنجاب کے مطابق کسان کارڈ کے ذریعے خریداری کا 90 فیصد صرف کھاد کے لیے استعمال ہوا۔

افتخار علی سہو نے یہ بھی کہا ہے کہ 9 ارب روپے کی لاگت سے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے، 8 ہزار بجلی و ڈیزل سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں