Monday, December 23, 2024
ہومBusiness14 روپے فی یونٹ ریلیف سے تھری فیز میٹر والے صارفین محروم

14 روپے فی یونٹ ریلیف سے تھری فیز میٹر والے صارفین محروم



(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے معاملے پر مکمل طور پر عمل درآمد نہ ہو سکا، بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف صرف سنگل فیز میٹر پر ملا جبکہ تھری فیز میٹر کے صارفین ریلیف سے محروم رہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے تھری فیز میٹر والے محروم رہے، 14 روپے فی یونٹ ریلیف صرف سنگل فیز میٹر پر دیا جاسکا،لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے سنگل اور تھری فیز تمام صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کیا تھا تاہم وزارت نے صرف سنگل فیز میٹر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق اس ماہ کے تھری فیز میٹر کے بلوں پر 14 روپے فی یونٹ ریلیف شامل نہیں ہے، صارفین کی بڑی تعداد روزانہ دفات کے چکر لگاتی ہے، صرف سنگل فیز والے 6 لاکھ صارفین کو یہ سہولت مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر 80 ہزار کی حد عبور کر لی، ڈالر کا بھی ریٹ گر گیا

 خیال رہے کہ اگست میں پنجاب حکومت نے بجلی 14روپے فی یونٹ سستی کر دی تھی، صوبائی حکومت نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے اگست اور ستمبر کے بلز پر فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں