Sunday, January 5, 2025
ہومBusiness18 فیصد سیلز ٹیکس عائد, موبائل فونز کی قیمتوں میں پریشان کن...

18 فیصد سیلز ٹیکس عائد, موبائل فونز کی قیمتوں میں پریشان کن اضافہ



(ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ میں موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے باعث قیمتوں میں پریشان کن اضافہ ہو گیا۔

بجٹ منظور ہوتے ہی آفٹر شاکس بھی سامنے آنے لگے، دیگر روز مرہ اشیاکے ساتھ ہی موبائل فونز بھی مہنگے ہو گئے، کی پیڈ موبائل فونز کی قمیتوں میں 500 سے 700 روپے جبکہ سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 7 سے 10ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا، موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہو گئے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اپنوں سے رابطہ برقرار رکھنے کے لئے سادہ فون کی خریداری بھی مشکل ہو چکی ہے، دوسری طرف دکانداروں کہتے ہیں کہ موبائل فون مہنگے ہونے سے فروخت میں بھی کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں