Monday, December 23, 2024
ہومBusiness20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں کمی

20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں کمی



(24نیوز)ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر38.12 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2024میں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1744.64روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 38.12فیصدکم ہے۔

گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53روپے ریکارڈکی گئی تھی،اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر5.50فیصدکی کمی ہوئی،اگست 2024میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1846.25روپے ریکارڈکی گئی تھی جو ستمبرمیں کم ہو کر 1744.64 روپے ہو گئی۔

اعداد و شمارکے مطابق ستمبرمیں وفاقی دارالحکومت میں 20 کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1834.49 روپے، راولپنڈی 1817.01 روپے، گوجرانوالہ 1653.44 روپے، سیالکوٹ 1667 روپے، فیصل آباد 1610 روپے اور سرگودھا میں 1733 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ستمبر میں ملتان میں آٹے کی اوسط قیمت 1598.98 روپے، بہاولپور 1729.88 روپے، کراچی 1878.90 روپے، حیدرآباد 1937.54 روپے، سکھر 1669.91 روپے، لاڑکانہ 1724.92 روپے، پشاور 1654.67 روپے، بنوں 1630.66 روپے، کوئٹہ 1880.83 روپے اور خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1980.69 روپے ریکارڈ کی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں