Friday, December 27, 2024
ہومBusiness2025 میں مہنگائی کی شرح کتنی رہ جائے گا؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

2025 میں مہنگائی کی شرح کتنی رہ جائے گا؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری



(24نیوز)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں کمی اور اقتصادی ترقی کی شرح میں تیزی آرہی ہے،مشکلات کے باوجود حکومت نے آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ،رواں مالی سال میں زرعی شعبے نے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ٹیکس آمدنی میں 39 فیصد، نان ٹیکس آمدنی میں 90 فیصد اضافہ ہوا،تجارتی توازن میں بہتری کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری آئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سود کی بھاری ادائیگیوں کے وجہ سے حکومتی اخراجات میں 37 فیصد اضافہ ہوا،رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی اخراجات میں چودہ فیصد اضافہ ہوا۔آئندہ مالی سال کے بجٹ اقدامات سے مہنگائی میں کمی کی رفتار متاثر ہوسکتی ہے،2025میں مہنگائی کی شرح 5سے 7 فیصد تک آنے امکان ہے،بہتر فصلوں کی پیداوار کی وجہ سے اشیا کی قیمتوں میں استحکام کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو بڑی کامیابی مل گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں