Saturday, December 28, 2024
ہومBusiness25 فیصد تک ٹیکس چھوٹ ایف بی آر نے تاجروں کیلئے بڑی...

25 فیصد تک ٹیکس چھوٹ ایف بی آر نے تاجروں کیلئے بڑی سکیم متعارف کرادی



(24 نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےتاجر دوست سکیم کےتحت تاجروں پر قابل ایڈجسٹ ایڈوانس ٹیکس کی شرح کاٹیبل جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاجر دوست سکیم کے تحت 14 فیصد علاقوں میں 10ہزار، 5 فیصد علاقوں میں 20 ہزار، 2 فیصد علاقوں میں 30 ہزار، 0.6 فیصد علاقوں میں 45 ہزار اور 0.32 فیصد علاقوں میں 60 ہزار روپے ماہانہ قابل ایڈجسٹ ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے،تاجر دوست سکیم کے تحت یکمشت ٹیکس ادائیگی پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جائے گا۔

  اس ضمن میں چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم محمد نعیم میر کاکہنا ہے کہ جن علاقوں میں تاجر نمائندوں کو لگتا ھے کہ زیادہ ٹیکس لگایا گیا انہیں ریجنل ٹیکس آفس میں اپنے اعتراضات جمع کروانے کا آپشن بھی دیا گیا ھے،اس لئے تاجر حضرات ایڈوانس ٹیکس ٹیبل پر اپنے اعتراضات لازمی ریجنل ٹیکس کے دفاتر میں تحریری صورت میں جمع کروائیں اور وصولی کی تحریری سلپ  حاصل کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں