Tuesday, December 24, 2024
ہومBusiness4 ماہ میں پاکستان کو بیرونِ ملک 1 ارب 72 کروڑ ڈالرز...

4 ماہ میں پاکستان کو بیرونِ ملک 1 ارب 72 کروڑ ڈالرز موصول


— فائل فوٹو

اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی فنانسنگ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

دستاویز کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کو 1 ارب 72 کروڑ ڈالرز موصول ہوئے، سالانہ ہدف کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 8.88 فیصد فنڈز ہی حاصل ہو سکے۔

رواں مالی سال بیرونِ ملک سے مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز ملنے کا تخمینہ تھا، پاکستان کو 4 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 1 ارب ڈالرز اس کے علاوہ ہیں۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا اکتوبر مجموعی طور پر 2 ارب 72 کروڑ ڈالرز کی بیرونی مالی معاونت ملی، پاکستان کو اس دوران مختلف ممالک سے 25 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز حاصل ہوئے جبکہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو 72 کروڑ ڈالرز سے زائد فراہم کیے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان نے جولائی تا اکتوبر 20 کروڑ ڈالرز کا کمرشل قرضہ بھی لیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں چار ماہ کے دوران 54 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری آئی۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 9 ارب ڈالرز کے چینی اور سعودی ڈیپازٹس میں توسیع ملنے کا امکان ہے، اس میں سعودی عرب کے 5 ارب ڈالرز اور چین کے 4 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹس شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں