(24نیوز)حال ہی میں مہنگائی کے باعث پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان میں سستے سمارٹ فونز کی مانگ ہمیشہ سے رہی ہے کیونکہ یہ صارفین کو کم قیمت میں بنیادی ضروریات جیسے براؤزنگ، فوٹوگرافی اور سوشل میڈیا کے استعمال کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
متعدد کمپنیاں مقامی مارکیٹ میں مختلف ماڈلز پیش کر رہی ہیں جو بہتر کیمرے، طویل بیٹری لائف اور اچھی کارکردگی کے حامل ہیں، اور روزمرہ کے استعمال کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو رہے ہیں۔
ہم آج 2025 کے بہترین بجٹ سمارٹ فونز کی فہرست جاری کر رہے ہیں جو قیمت کے لحاظ سے صارفین کو بہترین ویلیو فراہم کرتے ہیں۔
Vivo Y19s : قیمت – 39,000 روپے
ویوو Y19s بجٹ سمارٹ فونز کی فہرست میں سرفہرست ہے۔
یہ سمارٹ فون 90Hz ریفریش ریٹ اور 50 میگا پکسل کے ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ آتا ہے۔
فون میں Unisoc Tiger T612 چپ سیٹ، 4GB RAM اور 128GB سٹوریج شامل ہے، جو کہ مضبوط کارکردگی کی ضمانت دیتا ہے۔
اس میں فاسٹ چارجنگ کی سہولت اور پورے دن کی بیٹری لائف فراہم کی گئی ہے۔
Itel S24 256GB : قیمت – 38,000 روپے
آئی ٹیل S24 بھی 40 ہزار روپے سے کم بجٹ میں ایک اچھا انتخاب ہے۔
یہ فون MediaTek Helio G91 چپ سیٹ اور Octa-Core پروسیسر کے ساتھ طاقتور کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
فون میں 108 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ شامل ہے،اس میں 5000 mAh بیٹری اور 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت موجود ہے۔
Samsung Galaxy A05: قیمت – 36,000 روپے
سام سنگ گلیکسی A05 سیریز ایک اور سستا اور طاقتور اسمارٹ فون ہے۔
فون میں 6.7 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے، 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 50 + 2 میگا پکسل ڈوئل رئیر کیمرہ موجود ہے۔
یہ MediaTek Helio G85 چپ سیٹ اور 5000mAh بیٹری کے ساتھ بہترین کارکردگی اور پورے دن کی بیٹری لائف فراہم کرتا ہے۔
Redmi 14C 6GB: قیمت – 33,000 روپے
ریڈمی 14C 6.88 انچ 120Hz ڈسپلے کے ساتھ آتا ہے اور Android 14 پر چلتا ہے۔
فون میں MediaTek Helio G81 Ultra چپ سیٹ، 256GB اسٹوریج اور 8GB RAM شامل ہے۔
اس میں 50 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ اور 13 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ موجود ہے، جبکہ 5160 mAh بیٹری اور 18W فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
Tecno Spark 30C: قیمت – 31,000 روپے
ٹیکنو اسپارک 30C 50 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ اور MediaTek Helio G81 چپ سیٹ کے ساتھ آتا ہے۔
فون میں 6GB RAM، 6.67 انچ IPS LCD ڈسپلے اور 120Hz ریفریش ریٹ موجود ہے۔
یہ فون 5000mAh بیٹری اور 18W فاسٹ چارجنگ کے ساتھ دستیاب ہے، جو کہ سام سنگ جیسے بڑے برانڈز کا مضبوط مقابلہ کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، 2025 میں یہ بجٹ فونز پاکستانی مارکیٹ میں زبردست کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ قیمت کے لحاظ سے بہترین خصوصیات پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں پاسپورٹ فیس کتنی ادا کرنی ہو گی ؟ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر