Sunday, December 29, 2024
ہومBusiness40 خاندانوں کیلئے 25 کروڑ لوگوں کو قربان نہ کیا جائے: گوہر...

40 خاندانوں کیلئے 25 کروڑ لوگوں کو قربان نہ کیا جائے: گوہر اعجاز



فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان صرف 40 خاندانوں کا نہیں ہے، 40 خاندانوں کو بچانے کے لئے پورے ملک کو داو¿ پر نہیں لگانا چاہئے، پاکستان کا ہر گھر بجلی کی وجہ سے پریشان ہے، صنعت کا پہیہ رکنے سے اکانومی کا پہیہ ر±ک جاتا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ فیصل آباد پورے پاکستان کی صنعت کا دل ہے، صنعتکار ہونے کے ناطے اندازہ ہے کہ انڈسٹری بند ہونے کا دکھ کیا ہے، صنعتوں میں پیداواری لاگت میں 50 فیصد حصہ بجلی ہے، صنعتیں بند ہونے میں سب سے بڑا ہاتھ بجلی کی قیمتوں کا ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے آواز اٹھائی کہ صنعتیں 16 سینٹ فی یونٹ پر نہیں چل سکتیں، میں نے صنعتوں کے لئے 9 سینٹ فی ڈالر کا ریٹ کروایا، بجلی کا نظام حکومت سے نہیں چل رہا، 1 لاکھ کروڑ روپے آئی پی پیز کو مفت دیئے جا رہے ہیں۔سابق نگران وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے، آئی پی پیز سے ایسے معاہدے کئے گئے جو دنیا میں کہیں نہیں ہوئے، ایسے معاہدوں کے ہوتے ہوئے ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ایسے معاہدے پاکستان کی اکانومی سے خون چوس رہے ہیں، دنیا میں فی یونٹ 7 سے 9 سینٹ تک ریٹ ہے۔
اعجاز گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، فیصل آباد اور صنعت کار رو رہے ہیں، ملک کے چاروں ستونوں کو کہتا ہوں کہ اپنا کردار ادا کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں