Tuesday, December 24, 2024
ہومBusiness5ہزار کا نوٹ بند کیا جائے ! بڑا مطالبہ آگیا

5ہزار کا نوٹ بند کیا جائے ! بڑا مطالبہ آگیا



(ویب ڈیسک ) کرپشن کی روک تھام کیلئے 5ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز پھر سے زور پکڑنے لگی ہے ،اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی جانب سے حکومت کو کہا ہے کہ5 ہزار کا نوٹ بند اور ود ہولڈنگ ٹیکس عائد نہ کیا جائے ۔

او آئی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے معیشت کو نقصان ہوگا،نقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے، ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر اور نادرا میں تعاون ضروری ہے، ایف بی آر اور نادرا مل کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کا استعمال کریں۔

 اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی 9 فیصد شرح میں اضافہ ڈیجیٹل پےمنٹ سسٹم سےممکن ہوگا۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اکھٹا کرکے کارروائی کرے،تجاویز میں کہا گیا ہے کہ نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جائے ، ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا جائے۔ فن ٹیک خدمات فراہم کرنے والوں کو مراعات دی جائیں اور صنعتوں کو سستی بجلی گیس مہیا کی جائے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں