Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessآٹا میدہ روٹی,چکن بھی سستادیگر اشیا پر تاریخی ریلیف دیا گیا: وزیر...

آٹا میدہ روٹی,چکن بھی سستادیگر اشیا پر تاریخی ریلیف دیا گیا: وزیر خوراک



 (24نیوز)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے 100 دنوں میں آٹا، میدہ، روٹی، نان اور سوجی کی قیمتوں میں 48 فیصد تک کمی ہوئی ۔

 بلال یاسین کا کہنا تھا کہ روٹی، نان، ڈبل روٹی، رسک، بن و دیگر بیکری مصنوعات پر تاریخی ریلیف دیا گیا،چکن کی قیمتوں میں 350 سے 400 روپے تک فی کلو کمی کروائی،صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی اور کوالٹی برقرار رکھنے کیلئے فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کام کر رہی ہے۔

وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک نے 1160 فلور ملز کی چیکنگ، غیر معیاری انتظامات پر بھاری جرمانے کئے اور لائسنس معطل کر دیئے،  فلور ملز اور چکیوں پر آٹے کا معیار چیک کرنے کیلئے محکمہ خوراک کے افسران مسلسل فیلڈ میں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں مہنگائی کی سطح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور کنزیومر پرائس انڈیکس 29 ماہ کی کم ترین سطح پرآگیا ہے،اپریل کی نسبت گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کمی ہوئی جبکہ مئی میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 11.76 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی ہوائیں تیز،بادل بھی برسیں گے،محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ جولائی تا مئی مہنگائی کی شرح 24.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، اپریل کی نسبت مئی میں آلو 14.73 فیصد، گوشت 4.06 فیصد مہنگا ہوا،ایک ماہ میں انڈے 1.60 فیصد،خوردنی گھی 1.27 فیصد مہنگا ہوا جبکہ خوردنی تیل 1.26 فیصد، دال ماش 1.06 فیصد مہنگی ہوئی۔

 ایک ماہ میں ٹماٹر 51.23 فیصد، پیاز 51.15 فیصد سستا ہوا جبکہ ایک ماہ میں چکن 35.28 فیصد، گندم 22.17 فیصد سستی ہوئی۔

ماہانہ بنیادوں پر آٹا 20.12 فیصد، پھل 8.06 فیصد سستے جبکہ سبزیاں، دال مسور، مصالحے، چاول بھی سستے ہوئے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں