Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessاس ہفتے 18 اشیا سستی، 12 مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات

اس ہفتے 18 اشیا سستی، 12 مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات



ایک ہفتےکے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 34 فیصد کم ہوگئی ہے، جس کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ شرح 21 اعشاریہ 31 فیصد پر آ گئی ہے۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا سستی اور 12 مہنگی ہوئیں جبکہ 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 43 روپے 46 پیسے، چکن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 21 پیسے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 88 روپے 89 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 93 روپے 12 پیسے سستا ہوا۔

اسی طرح گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 97 پیسے اور انڈے فی درجن 3 روپے 53 پیسے سستے ہوئے۔

ایک ہفتے کے دوران باسمتی چاول، دال مسور، مونگ اور ٹماٹر سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ایک ہفتے میں گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 62 پیسے، مٹن فی کلو 4 روپے 47 پیسے اور دہی فی کلو 1 روپے 23 پیسے مہنگا ہوا۔

گرم مصالحہ، گڑ، چائے کی پتی اور سگریٹ مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

رواں ہفتے کے دوران کوکنگ آئل، بجلی، پٹرولیم مصنوعات سمیت 21 اشیا کے دام مستحکم رہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں