Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessافغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا

افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا


فائل فوٹو

افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا، نئی حکومت کے پہلے ہی ماہ افغانستان کے لیے برآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات 20.6 فیصد بڑھ گئیں، فروری کے مقابلےمارچ میں افغانستان کے لیے برآمدات میں 12.5 فیصد اضافہ ہوا۔

مارچ 2024ء میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ فروری 2024ء میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مارچ 2023ء میں افغانستان کے لیے برآمدات کا حجم 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان سے درآمدات میں 49.3 فیصد کمی ہوئی۔

مارچ 2024ء میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا اور مارچ 2023ء میں افغانستان سے درآمدات 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں