(اویس کیانی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )کی نجی آئل مارکیٹنگ کمپنی پر نوازشات پر پوری آئل انڈسٹری ہل کررہ گئی،جس پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے اوگراکو خط لکھ کر فوری ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی “گو” کو ڈیزل درآمد کرنے کی اجازت سے غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی،گو آئل مارکیٹنگ کمپنی پر 10روپے فی لیٹرغیرمنصفانہ ڈسکاونٹ دینے کا الزام ہے،اوگرا کے اقدام سے ملکی ریفائنریاں اورآئل مارکیٹنگ کمپنیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں،ملکی ریفائنریز سے ڈیزل خریدنے کی بجائے بھاری زرمبادلہ خرچ کرکے درآمد کیا گیا۔
اوگرا کے فیصلے کے باعث دو ماہ میں پی ایس او کو بھاری نقصان کا سامنا ہوا،آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ملکی ریفائنریوں سےڈیزل خریدنے کی پابند ہیں،نجی کمپنی “گو” اپنی شراکت دار سعودی آرامکو سے سستے دام پر ڈیزل لارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 2 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان،پیکج میں کون سی چیزیں شامل ہوں گی؟ اہم خبر آگئی