Tuesday, December 31, 2024
ہومBusinessایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی...

ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد



ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق انکم ٹیکس ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ 

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والے پلاٹ، مکانات خریدنے پر 5 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔ نان فائلرز کی جانب سے پلاٹ و مکانات خریدنے پر 7 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔ 

ایف بی آر کے مطابق تمام ڈیولپرز اور بلڈرز خریداری کے وقت یہ ڈیوٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ 

اس حوالے سے ایف بی آر نے پراپرٹی پر ڈیوٹی کی ادائیگی کیلئے فارم بھی جاری کردیے۔ تمام ڈیولپرز اور بلڈرز ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ اسٹیٹمنٹ پیش کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں