Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessایل پی جی سرکاری نرخ سے 40 روپے مہنگی بکنے لگی

ایل پی جی سرکاری نرخ سے 40 روپے مہنگی بکنے لگی


مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 4 دن میں 22 روپے کلو کا اضافہ ہوگیا جبکہ یہ سرکاری نرخ سے 40 روپے زائد میں بکنے لگی ہے۔

ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں اضافہ ایران سے ایل پی جی کی امپورٹ بند ہونے کے باعث ہوا ہے۔

علی حیدر کے مطابق ایل پی جی 1 کلو کے سرکاری نرخ 251 روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ 280 سے 300 روپے ہوگئے ہیں۔

ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس سرکاری نرخ سے 40 روپے فی کلو زائد پر فروخت ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے ایل پی جی کی درآمد رکنے اور دو جہازوں کی منسوخی پر ریٹ بڑھے، سردیوں کی آمد میں تاخیر کے سبب بھی ایل پی جی کی درآمد تیز نہیں ہوسکی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں