Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ دینی ہو گی: شرجیل میمن

ایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ دینی ہو گی: شرجیل میمن


سینئر وزیر شرجیل میمن ـــ فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت چل پڑی ہے، اس لیے اب ہمیں ایکسپورٹ کی طرف جانا ہو گا، منفی پروپیگنڈے کو نظر انداز کر کے ملک کو مضبوط کرنا ہے۔

شرجیل میمن نے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین انرجی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، کمپنی کو ای بائیک لانچ کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں اچھی خبریں آ رہی ہیں، ایس سی او سربراہی اجلاس بھی ملک میں جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمیں اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے ای وی بسز لانچ کیں، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد ای وی ٹیکسی بھی لانچ کریں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ چین کی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی کو درخواست کی ہے کہ وہ یہاں ای وی بسز بنائے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ حیدر آباد میں بھی ای وی بائیکس بن رہی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں