Monday, December 23, 2024
ہومBusinessبازارِ حصص میں ہفتے بھر ملا جلا رجحان رہا

بازارِ حصص میں ہفتے بھر ملا جلا رجحان رہا


—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا، 100 انڈیکس 233 پوائنٹس کم ہو کر 85 ہزار 250 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1 ہزار 664 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس نے کاروباری ہفتے میں نئی بلند ترین سطح 86 ہزار 520 بنائی جبکہ کم ترین سطح 84 ہزار 856 رہی۔

بازارِ حصص میں ہفتہ بھر میں 2.21 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 112 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب کے اضافے سے 11177 ارب روپے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں