Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessبجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں



(اویس کیانی )سنٹرل پاور پراجیکٹ ایجنسی ( سی پی پی اے )نےعوام پر ایک اور مہنگائی بم پھوڑنے کی تیاری کر لی، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو  بجلی5 روپے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال سےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں5 روپےفی یونٹ تک اضافےکا خدشہ ہے،سی پی پی اے نے نئےمالی سال کے لیےپاور پرچیز پرائس  کے تعین کی درخواست کی ہے ،سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کئے ہیں،پاور پرچیز پرائس کے لیے 25روپے 3 پیسے سے27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ ہے،نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

منظوری کےبعد پاور پرچیزپرائس کابوجھ3.58ٹریلین روپے تک پہنچ جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:نئے مالی سال میں حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟خطرے کی گھنٹی بج گئی

 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں