Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessبینکوں سے نجی شعبےکو قرض کی فراہمی میں ریکارڈکمی

بینکوں سے نجی شعبےکو قرض کی فراہمی میں ریکارڈکمی



(ویب ڈیسک)رواں مالی سال بینکوں سے نجی شعبےکو قرض کی فراہمی میں ریکارڈکمی دیکھی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں نجی شعبےکو صرف ساڑھے 40 ارب روپے کا قرضہ دیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں نجی شعبے کو 225 ارب روپے سے زائدکا قرضہ دیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کوذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال بینکوں نے ریکارڈ منافع حاصل کیا تھا جبکہ نجی شعبےکو قرض فراہمی میں ریکارڈ کمی سے رواں مالی سال اقتصادی اہداف حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نموکم ہوکر ایک فیصد پر آگئی ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شرح نمو 2.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ضرورپڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 68 ہزار کی سطح عبور،ڈالر کا ریٹ بھی کم
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبےکو ہدف سےکم قرض دینے والے بینکوں پر اضافی ٹیکس اس مالی سال یا آئندہ مالی سال سے لگانےکی تجویز زیر غور ہے جبکہ بینکوں کی طرف سے اپنے ڈیپازٹس سے 50  فیصدکم قرض دینے پر ٹیکس لگانےکی بھی تجویز ہے۔ ٹیکس کی شرح 10 سے 16 فیصد ہو سکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں