Wednesday, January 8, 2025
ہومBusiness بینکوں کے دس سی ای اوزجو پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری میں سب...

 بینکوں کے دس سی ای اوزجو پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ تنخواہ لے رہے ہیں



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قوی معیشت اور کاروبار کو درپیش چیلنجز کے باوجود کمرشل بینکوں کے اثاثے وسیع تر ہو رہے ہیں۔ زیادہ تر بینکوں کی بیلنس شیٹس میں حیران کن ترقی ظاہر کی گئی ہے۔ ایسے میں ان بینکوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ملک کے سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے افراد میں شامل ہیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ نے بینکوں کے دس چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز)کی ایک فہرست ترتیب دی ہے، جو پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ تنخواہ لے رہے ہیں۔
جاوید اقبال، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر یو بی ایل
جاوید اقبال پانچ سال سے اس عہدے پر فائز ہیں۔ ان کی سالانہ تنخواہ 38کروڑ 60لاکھ روپے ہے، جو اس بینک کے سابق سی ای او سے 33فیصد یا 9کروڑ 70لاکھ روپے زیادہ ہے۔جاوید اقبال کی سربراہی میں بینک نے 2023ء میں 56.47ارب ڈالر منافع کمایا ہے۔
عرفان صدیقی، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر میزان بینک
عرفان صدیقی کی سالانہ تنخواہ 35کروڑ 90لاکھ روپے ہے۔ ان کی سربراہی میں بینک نے 2023ء میں ساڑھے 84ارب روپے منافع حاصل کیا اور بینک کے اثاثے 3ٹریلین روپے اور ڈیپازٹ ویلیو2ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئی۔
محمد اورنگزیب، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایچ بی ایل
ماضی میں پاکستان کے مہنگے ترین بینکار کا اعزاز رکھنے والے محمد اورنگزیب نے 2023ء میں 35کروڑ 20لاکھ روپے تنخواہ لی جو 2022ء کی نسبت 14فیصد زیادہ تھی۔ان کی قیادت میں بینک نے 2023ء میں اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ 57ارب روپے منافع کمایا۔محمد اورنگزیب کو وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں وزیرخزانہ کا قلمدان بھی سونپا گیا ہے۔
عاطف باجوہ، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر آف بینک الفلاح
عاطف باجوہ بہترین کارکردگی کے حامل سی ای اوز میں شمار ہوتے ہیں۔ 2023ء میں ان کی تنخواہ میں 28فیصد (6کروڑ 30لاکھ روپے) اضافہ ہوا۔ ان کی قیادت میں بینک الفلاح نے کئی سنگ میل عبور کیے، جن میں بینک کی 1000برانچیں قائم ہونا اور ڈیپازٹ 2ٹریلین سے زائد ہونا شامل ہیں۔
ریحان شیخ، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک
2023ء میں ریحان شیخ نے 25کروڑ 80لاکھ روپے تنخواہ وصول کی۔ 2022ء میں ان کی تنخواہ 24کروڑ 40لاکھ روپے تھی۔ وہ گزشتہ سال سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے سی ای اوز میں چوتھے نمبر پر تھے۔ ان کی قیمت میں 2023ء میں بینک نے 45.6ارب روپے منافع کمایا، جو بینک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
یوسف حسین، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل بینک
ملک کے دوسرے بڑے اسلامی بینک کے سی ای او یوسف حسین نے 2023ء میں 22کروڑ 10لاکھ روپے تنخواہ لی، جو گزشتہ سال کی نسبت 33فیصد زیادہ تھی۔ ان کی سربراہی میں بینک نے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ 20ارب روپے منافع کمایا اور بینک کا ڈیپازٹ بیس 1ٹریلین روپے کی حد سے اوپر گیا۔ 
منصور علی خان، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک الحبیب لمیٹڈ
منصور علی خان نے 2023ء میں 20کروڑ 90لاکھ روپے تنخواہ لی۔ 2022ء میں ا ن کی تنخواہ 16کروڑ  60لاکھ روپے تھی۔ ان کی سربراہی میں بینک نے 111برانچز اور 1300اے ٹی ایم کے نیٹ ورک کا سنگ میل عبور کیا اور بینک کے اثاثوں کی قدر اڑھائی ٹریلین روپے سے تجاوز ہوئی۔
ظفر مسعود ،صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک آف پنجاب
ظفر مسعود جدید سسٹمز کے ذریعے بینکاری نظام کو جدید تر کرنے کے مشن پر کاربند بینکار ہیں۔ گزشتہ سال ان کی تنخواہ میں کمی واقع ہوئی۔ 2022ء میں انہوں نے 18کروڑ 10لاکھ روپے تنخواہ لی جو 2023ء میں کم ہو کر 17کروڑ 10لاکھ روپے ہو گئی۔ ان کی سربراہی میں سال 2023ء میں بینک کے منافع میں 11ارب روپے کا اضافہ ہوا اور اس کے اثاثوں کی قدر 2.2ٹریلین ہو گئی۔
عاطف بخاری، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر عسکری بینک
عاطف بخاری قبل ازیں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور این آئی بی بینک میں بھی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ عسکری بینک کے آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں جہاں 2023ء میں انہوں نے 14کروڑ 45لاکھ روپے تنخواہ وصول کی۔ 2022ء میں ان کی تنخواہ 9کروڑ 61لاکھ روپے تھی۔ ان کی سربراہی میں 2023ء میں بینک کا منافع 50فیصد اضافے سے 21ارب روپے ہو گیا۔ 
شعیب ممتاز صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم سی بی بینک
شعیب ممتاز15سال سے ایم سی بی بینک سے وابستہ ہیں جہاں گزشتہ سال انہوں نے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سنبھالے ہیں۔ 2023ء میں انہوں نے بینک سے12کروڑ60لاکھ روپے تنخواہ وصول کی، جو 2022ء میں 2کروڑ 20لاکھ روپے تھی۔ ان کی سربراہی میں بینک کے منافع میں 89فیصد اضافہ ہوا اور یہ 65ارب 30لاکھ روپے ہو گیا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں