Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessتکنیکی اورآپریشنل وجوہاتمتعدد پروازوں کا شیڈول متاثر

تکنیکی اورآپریشنل وجوہاتمتعدد پروازوں کا شیڈول متاثر



(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کئی پروازوں کاشیڈول متاثرہواہے ،دوپروازیں منسوخ ہوگئیں۔

جن پروازوں کاشیڈول متاثرہواان میں کراچی سے اندرون وبیرون ملک جانیوالی نجی وپی آئی اے کی 10پروازیں شامل ہیں جبکہ2تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ،بینکاک اورپیکنگ ایئر چائنہ کی پروازیں شامل ہیں،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304دو گھنٹے تاخیر کے بعد 4 بجے روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308،368منسوخ کردی گئی ہے ۔

کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 522،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 125،123،143منسوخ ہوئی ہیں جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئربلو کی پروازپی اے200 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکارہوئی۔

کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308،368منسوخ ہوگئی،کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342،کراچی سے پیکنگ ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 اورکراچی سے جدہ جانے والی فلائی ناس کی پرواز ایکس وائی 638 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں