Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessحکومت نے اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار نہیں...

حکومت نے اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار نہیں کیا، شوگر ملز ایسوسی ایشن



ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے کہا ہے کہ حکومت نے اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار نہیں کیا۔ 

لاہور سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزارتِ صنعت و پیداوار میں چینی برآمد کا پراسیس جاری ہے۔ برآمد کی اجازت نہ دینے کی خبر پھیلا کر گھناؤنی سازش کی گئی۔ 

ترجمان کے مطابق وزارتِ صنعت کے ساتھ اسٹاکس اور ملکی ضروریات کے اعداد و شمار پر اتفاق ہوا۔ 

ترجمان نے کہا کہ آخری ہونے والے اجلاس میں چینی برآمد کی بابت مثبت پیش رفت ہوئی۔ اس ہفتہ میں چینی برآمد سے متعلق حتمی حکومتی فیصلہ متوقع ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں