Monday, January 6, 2025
ہومBusinessخوشخبری پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا امکان 

خوشخبری پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا امکان 



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ آئندہ ماہ بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے سات روپے تک کمی متوقع ہے ۔

مقامی انگریزی اخبار ’ ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں 6.25 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) کے حساب سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7.25 روپے اور ڈیزل میں 6.25 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول پر درآمدی پریمیم گزشتہ 15 دن میں تقریباً 7 فیصد کم ہو کر 9.70 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 10.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں