Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessرمضان کے آخری عشرے کے باوجود پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

رمضان کے آخری عشرے کے باوجود پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ



(اقصی سجاد)رمضان کا آخری عشرہ آگیا لیکن پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ شہریوں نے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  رمضان المبارک کے آخری عشرے شروع ہونے کے باوجود پھلوں کی قیمتوں نے سفید پوش طبقے کیلئے پھل کا حصول دشوار کردیا،ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ کا اطلاق کرانے میں ناکام  ہے،دکان دار من مانی کرتے ہوئے ہر پھل کے ساتھ دوگنی رقم بڑھا کر فروخت کرنے لگے  جبکہ شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔
سیب سرکاری قیمت 220 ، بازار میں 280 روپے کلو میں فروخت،کیلاکا سرکاری قیمت 190 روپے ،بازار میں 220 روپے درجن میں فروخت،مسمی کی  سرکاری قیمت 125،بازار میں 160 روپے کلو میں فروخت اور کینو سرکاری قیمت 330 ،بازار میں 350 روپے درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی کا فی کلو ریٹ 730 روپے تک پہنچ گیا

اس کے علاوہ  پپیتے کی  سرکاری قیمت 220 ،بازار میں 280 روپے کلو میں فروخت،کھجور  کی سرکاری قیمت 485 ،بازار میں 550روپے کلو میں فروخت جبکہ  امرود  کی سرکاری قیمت 185، بازار میں 240 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں