Friday, December 27, 2024
ہومBusinessروپے کی قدر بحال ڈالرسستا ہو گیا

روپے کی قدر بحال ڈالرسستا ہو گیا



(24نیوز)روپے کی قدر بحال ہونے لگی،انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر آگیا،گزشتہ روز  انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا  ہونے کے بعد 278.21 روپے سے بڑھ کر 278.30 روپے کا ہو گیا،اوپن ایکسچینج ریٹ  کی بات کریں تو ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 48 پیسے پر آگیا  ، یورو 67 پیسے اضافے سے 302.16 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 68 پیسے مہنگا ہوکر 354.82 روپے ،امارتی درہم 9 پیسے اضافے سے 75.99 روپے ، سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 74.20 روپے کا ہو ا تھا۔

ماہرین کا کہناہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی چھا گئی،100 انڈیکس میں 456 پوائنٹس کی کمی ہوئی،100 انڈیکس 75061 کی سطح پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی 297 روپے کلو  ہو گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں