Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessسونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی



سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1200 روپے فی تولہ جبکہ 11 ڈالر فی اونس کمی ہوگئی، چند روز قبل سونا 1700 روپے فی تولہ سستا ہوا تھا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے پر آگیا۔گزشتہ کاروباری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 16 ہزار روپے پر آگئے تھے۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 156 روپے پر آگئی جو اس سے قبل ایک لاکھ 85 ہزار 185 روپے پر فروخت ہورہا تھا،

رپورٹ کے مطابق 22 قیراط دس گرام سونا ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے سے کم ہو کر ایک لاکھ 68 ہزار 810 روپے پر آگیا۔صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے اور دس گرام 2229.08 روپے پر برقرار ہیں۔رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر کی کمی کے بعد 2059 ڈالر سے 2048 ڈالر پر آگئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں