کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کااضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوااس طرح دس گرام سونا ایک لاکھ 85 ہزار 100 روپےکا ہوگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ہوا تھا۔