Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessسونے کی قیمت میں معمولی کمی

سونے کی قیمت میں معمولی کمی



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت  252300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 344 روپے کی کمی سے 216306 روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 2388 ڈالر کی سطح پر آگئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں