Monday, December 23, 2024
ہومBusinessسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان100انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان100انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا



( کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے دوبارہ 92 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبتہوا  ، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 545 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے  گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 92 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ، 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے ، 85 پیسے ہو گئٰی ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں