Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessسٹاک مارکیٹ میں مندی 58 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں

سٹاک مارکیٹ میں مندی 58 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں



(24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اتار چڑھاؤ کے ساتھ مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 77 ہزار 886.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 پی ایس ایکس میں مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 78000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی اور مندی کے سبب 58فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور سرمایہ کاروں کے مزید87 ارب 28کروڑ 51لاکھ 74ہزار 818روپے ڈوب گئے۔

کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں فرٹیلائزر کمیونیکیشن سمیت دیگر شعبوں میں خریداری میں اضافے سے ایک موقع پر 523پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی سطح 79000پوائنٹس پر بحال ہوگئی تھی لیکن جلد ہی وقفے کے بعد حصص کی آف لوڈنگ اور پرافٹ ٹیکنگ رحجان سے جاری تیزی ایک موقع پر 819پوائنٹس کی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

  کاروبار کے اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری کی سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی اور اس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای- 100 انڈیکس 741.82 پوائنٹس کی کمی سے 77886.99 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای-30 انڈیکس 242.66 پوائنٹس کی کمی سے 25087.45 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 418.91 پوائنٹس کی کمی سے 49473.46 پوائنٹس اور کے ایم آئی-30 انڈیکس 1305.94پوائنٹس کی کمی سے 122928.29پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم منگل کی نسبت 22.20فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 38کروڑ 25لاکھ 97ہزار 400 حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 442 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 118 کے بھاؤ میں اضافہ 254 کے داموں میں کمی اور 70 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں