Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessسیمنٹ کی قیمت میں ریکارڈ کمی

سیمنٹ کی قیمت میں ریکارڈ کمی



(ویب ڈیسک)ملک بھر میں تعمیراتی کام کم ہونے سے سیمنٹ کی طلب میں بھی کمی آگئی ۔ سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 16 مارچ کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1239روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.66 فیصد کم ہے۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئیں جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1205 روپے تھی۔

ضرورپڑھیں:ریسٹورنٹس سے سیلز ٹیکس وصولی کے قوانین میں تبدیلی

اعدادوشمار کے مطابق 14مار چ کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1225 روپے ، راولپنڈی 1215، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1250، لاہور 1250، فیصل آباد 1250، سرگودھا 1240، ملتان 1234، بہاولپور 1260، پشاور 1250 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی ۔

دوسری جانب کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1172، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1210 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈ کی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں