Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessعبوری اضافے کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری جواب طلب

عبوری اضافے کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری جواب طلب


—فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عبوری اضافے کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری جواب مانگ لیا۔

کے الیکٹرک کی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک نے جولائی 2023ء تا مارچ 2024ء کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں کے الیکٹرک نے 18 روپے 86 پیسے فی یونٹ کا عبوری اضافہ مانگا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 9 ماہ میں صارفین پر 25 ارب 83 کروڑ روپے تک بوجھ منتقل کرنے کی درخواست ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا ملٹی ایئر ٹیرف نہ ہونے کے باعث عبوری اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیپرا میں کے الیکٹرک صارفین کے نمائندے نے کہا کہ کیا نیپرا قوانین کے مطابق عبوری اضافہ دیا جا سکتا ہے؟ اگر گنجائش ہے تو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں تاخیر کیوں کی گئی؟

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے بتایا کہ سی پی پی اے کے رجیم میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔

کے الیکٹرک صارفین کے نمائندے نے استدعا کی کہ پاور سیکٹر کی نا اہلی کی سزا کراچی کے عوام کو نہ دی جائے۔

کراچی چیمبر کے نمائندے تنویر باری نے استدعا کی کہ کراچی کے صارفین کو رقوم کی واپسی پر کے الیکٹرک نے حکمِ امتناع لے رکھا ہے، کراچی کے شہریوں کو ریلیف واپس نہیں ملتا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منظور نہ کی جائے، کراچی میں فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

اس کے ساتھ ہی نیپرا نے عبوری اضافے کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری جواب مانگ لیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں