Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessقربانی کے جانوروں کی ڈیجیٹل خرید و فروخت کیلئے اسٹیٹ بینک کا...

قربانی کے جانوروں کی ڈیجیٹل خرید و فروخت کیلئے اسٹیٹ بینک کا اقدام


فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق شدہ کھاتوں والے مویشی فروش عمومی بیلنس سے زائد رقوم رکھ سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مویشی فروخت کرنے والوں کے لیے یہ چھوٹ 31 مئی سے 20 جون تک ہوگی۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برانچ لیس بینکنگ، آسان اکاؤنٹ، آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور مرچنٹ اکاؤنٹ کی حد 50 لاکھ روپے کی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد ادائیگی کا محفوظ ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا بھی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں