Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessقومی بچت سکیم کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت سکیم کے شرح منافع میں کمی کردی گئی



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی، وزارتِ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

 وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 14.16 سے کم کرکے 13.92 فیصد کردیا گیا، ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا منافع 12.72 سے کم کرکے 12.12 فیصد، سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 15.20 فیصد سے کم کرکے 11.60 فیصد کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹس کا منافع 14.2 سے کم کرکے 13.92 فیصد، شہداء اکاؤنٹ کا منافع 14.16 فیصد سے کم کرکے 13.9 فیصد، سپیشل سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 15.20 سے کم کر کے 13 فیصد، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 14.25 سے کم کرکے 11.16 فیصد کردیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں