Monday, December 23, 2024
ہومBusinessلاہور: مہنگی ہونے اور سولر کے استعمال سے بجلی کی طلب میں...

لاہور: مہنگی ہونے اور سولر کے استعمال سے بجلی کی طلب میں کئی گنا کمی


مہنگی بجلی اور سولر کے استعمال سے لاہور میں بجلی کی طلب میں کئی گنا کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ذرائع کے مطابق آج بجلی کی طلب کم ترین سطح 1700 میگاواٹ کے لگ بھگ آئی، بجلی کی طلب ان دنوں میں 5 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوتی تھی۔

لیسکو ذرائع کے مطابق مہنگی بجلی کے باعث بڑی صنعتیں بند پڑی ہیں یا سولر پر منتقل ہوگئی ہیں جبکہ گھریلو صارفین میں بھی بجلی کی طلب میں کمی ہوئی ہے۔

ماہر توانائی محمد یاسین نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب میں کمی انتہائی تشویشناک امر ہے، حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی لانا ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ صنعتیں بجلی استعمال کریں گی تو طلب بڑھے گی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں