Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessمعروف کار ساز کمپنی ٹیوٹا نے پاکستان میں پروڈکشن بند کردی

معروف کار ساز کمپنی ٹیوٹا نے پاکستان میں پروڈکشن بند کردی



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیوٹا نے سپلائی لائن میں جاری مشکلات اور ضروری خام مال اور اجزاء کی کمی کے باعث پاکستان میں پروڈکشن روک دی ہے۔ 

ٹیوٹا پاکستان کو پچھلےایک سے 2 ماہ سے مسلسل سپلائی چین اور کم انوینٹری مسائل کا سامنا ہے۔ حال ہی میں ٹیوٹا انڈس موٹرکمپنی لمیٹڈ  نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پیداوار کو 26 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 تک عارضی طور پر معطل کر رہی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کو دیے گئے ایک بیان میں ٹیوٹا انڈس موٹر نے کہا کہ خام مال اور اجزاء کی کم انوینٹری کی سطح نے کمپنی کی پیداواری ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔ کمپنی کو سپلائی چین میں خلل کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی تیاری کے لیے ضروری پرزوں کی کمی ہو گئی ہے۔ اس سے قبل، ٹویوٹا پاکستان نے دو پیداواری کٹوتیوں کا اعلان کیا تھا، جو 5 جولائی 2024 سے 22 جولائی 2024 اور 6 اگست 2024 سے 8 اگست 2024 تک جاری رہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں